اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023سےنومبرتک گاڑیوں کی درآمد پر554.87 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصدکم ہے،
گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمد پر 593.98 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔ نومبرمیں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 106.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواکتوبرمیں 83.18 ملین ڈالراورنومبر2022 میں 112.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی درآمد پر1.073 ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔