اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے جیولری کی برآمدات میں 1.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادرہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون2018 ءکے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 5.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 5.8 ملین ڈالر کازرمبادلہ …
گذشتہ مالی سال کے دوران جیولری کی برآمدات میں 1.3 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران ملک سے جیولری کی برآمدات میں 1.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادرہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون2018 ءکے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 5.9 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ء کے دوران پاکستان نے جیولری کی برآمدات سے 5.8 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔گزشتہ مالی سال کے دوران قیمتی پھتروں کی برآمدات میں 34.97 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جولائی سے لیکر جون2018 ءکے دوران پاکستان نے قیمتی پھتروں کی برآمدات سے 4.05 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا، مالی سال 2016-17ءمیں پاکستان نے قیمتی پھتروں کی برآمدات سے 3 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔









