اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 5.17 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 4.34 ارب ڈالر ریکارڈ …
گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اختتام پر خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 5.17 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 4.34 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 831 ملین ڈالر یعنی 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جونن 2018ءکے دوران شعبہ کا خسارہ 436 ملین ڈالر رہا ہے اور اس دوران شعبہ کی برآمدات 445 ملین ڈالر جبکہ درآمدات کا حجم 881 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔









