اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ یونٹس تک بڑھ گئی تاہم گاڑیوں کی عالمی پیداوار میں پاکستان کا حصہ 0.3 فیصد ہے۔ منصور احمد نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار میں گذشتہ چند سال کے دوران نمایاں اضافہ کے باوجود پاکستان ابھی تک ایک ملین …
گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کاروں اور ہلکی کمرشل گاڑیوں کی پیداوار 3 لاکھ یونٹس تک بڑھ گئی تاہم گاڑیوں کی عالمی پیداوار میں پاکستان کا حصہ 0.3 فیصد ہے۔ منصور احمد نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں گاڑیوں کی پیداوار میں گذشتہ چند سال کے دوران نمایاں اضافہ کے باوجود پاکستان ابھی تک ایک ملین گاڑیاں تیار کرنے والے ممالک کے کلب میں شامل نہیں ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق سال 2017ءکے دوران دنیا بھر میں 91 ملین سے زائد نئی گاڑیاں تیار کی گئی تھیں اور دوران سال کاروں کی فروخت میں عالمی سطح پر 2.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہلکی کمرشل گاڑیوں کی فروخت کی شرح 4.4 فیصد تک بڑھ گئی اور دوران سال دنیا بھر میں مجموعی طور پر 93 ملین تک بڑھ گئی۔









