گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی ملکی برآمدات میں 3.29 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی ملکی برآمدات میں 3.29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات 3.6 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017-18ءکے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی ملکی برآمدات میں 3.29 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات 3.6 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ مالی سال 2016-17ءکے دوران برآمدات کا حجم 3.5 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح مالی سال 2016-17ءکے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 3.29 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔