گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1244ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق1444، زخمی ہوئے

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1244ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1444زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1244ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 617افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔827معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت …

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1244ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق جبکہ 1444زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کو ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1244ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 617افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔827معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد)موٹر سائیکل کی ہے۔

ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 775ڈرائیوز،51کم عمرڈرائیور،499مسافراور185پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ231ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت275متاثرین کے ساتھ پہلے گوجرانوالہ85حادثات میں 91متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 77حادثات میں 87متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

واضح رہے کہ حادثات کے کل1459متاثرین میں 1191مرد اور268خواتین شامل ہیں ۔ان حادثات میں 1209موٹرسائیکل،80آٹورکشے،160کاریں،19وین،19مسافر بسیں،19ٹرک اور119دوسری اقسام کی گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

مزید خبریں