گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1764نئے کیسز ، مزید 35 اموات رپورٹ ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد25837 ، اموات594 ہوگئیں 7530مریض صحتیاب، 2 لاکھ 57 ہزار 247 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 17713، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 25837تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1764نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،35مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات594 ہوگئیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردیں، ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 17713، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 25837تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1764نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،35مزید اموات کے ساتھ مجموعی اموات594 ہوگئیں ۔این سی او سی کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 10ہزار33تک پہنچ گئی، سندھ میں 9ہزار93 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 3956اور اسلام آباد میں 558ہوگئی، بلوچستان میں 1725, گلگت بلتستان میں394کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 78ہوگئی۔ مُلک بھر میں اب تک 7530مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے۔ این سی او پی مطابق کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 594تک پہنچ گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں می35نئی اموات ہوئیں ہیں جن میں سندھ میں 171، پنجاب میں 183، کے پی کے میں 209، گلگت بلتستان 3، اسلام آباد میں 4 اور بلوچستان میں 24 مریض کورونا وائرس کے باعث جان بحق ہوئے۔ کورونا متاثرین میں مقامی پھیلائو84 فیصد جبکہ غیرملکی سفری پھیلائو 16 فیصد ہے۔ اب تک 2 لاکھ 57 ہزار 247افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں11ہزار993 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک کے 739ہسپتالوں میں قائم آئسولیشن وارڈز میں 5019 مریض زیر علاج ہیں۔ 210کورونا متاثرین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔