گراس روٹ پر کرکٹ کی ترقی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا،عبداللہ خرم نیاز

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے سال 2025 میں گراس روٹ سطح پر بھی کرکٹ کی ترقی کے لئے بہت کام کیا اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سال2025 میں پی سی بی نے اپنی طرز کا پہلا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام …

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز عبداللہ خرم نیازی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے سال 2025 میں گراس روٹ سطح پر بھی کرکٹ کی ترقی کے لئے بہت کام کیا اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سال2025 میں پی سی بی نے اپنی طرز کا پہلا سکول کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لانچ کیا۔ پروگرام کے تحت39 اضلاع سے 400 کے قریب سکولز نے900 سے زائد میچز کھیلے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ہم اس ٹورنامنٹ کو مزید اضلاع میں لے جائیں گے ۔ سکول کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو ریجنل انڈر15 اور انڈر17 ٹورنامنٹس میں بھی جگہ دی جائے گی۔

مزید خبریں