واشنگٹن ۔12جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ڈنمارک کے زیرِ انتظام گرین لینڈ کو ’’کسی نہ کسی طرح‘‘ حاصل کر لے گا۔شنہوا کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ گرین لینڈ کے لیے کسی قسم کے لیز یا قلیل مدتی انتظامات پر غور نہیں کر رہے بلکہ امریکا اسے …
گرین لینڈ کو مستقل طور پر امریکا میں شامل کریں گے ، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعوی

مزید خبریں
واشنگٹن ۔12جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ڈنمارک کے زیرِ انتظام گرین لینڈ کو ’’کسی نہ کسی طرح‘‘ حاصل کر لے گا۔شنہوا کے مطابق ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ گرین لینڈ کے لیے کسی قسم کے لیز یا قلیل مدتی انتظامات پر غور نہیں کر رہے بلکہ امریکا اسے مستقل طور پر ’’حاصل‘‘ کرنا چاہتا ہے۔
نیٹو پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر اس سے نیٹو متاثر ہوتا ہے تو ہوتا رہے، تاہم ان کے بقول نیٹو کو امریکا کی زیادہ ضرورت ہے، جتنی امریکا کو نیٹو کی نہیں۔








