گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی،ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی،صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے خراج سے 5125میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔بدھ کو بجلی کی صورتحال بارے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی، بجلی …

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ گزشتہ رات پیک ٹائم میں بجلی کی فراہمی بہتر رہی،صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے خراج سے 5125میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔بدھ کو بجلی کی صورتحال بارے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی، بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کل رات پیک میں ڈیمانڈ میں اضافے کے باوجود بہتر بجلی سپلائی کی بدولت ایک گھنٹہ سے دو گھنٹے تک کی لوڈ منیجمنٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر پالیسی کے مطابق اکنامک لوڈ منیجمنٹ جاری رہے گی, اکنامک لوڈ منیجنٹ کا پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔۔ترجمان نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی سے پیک ٹائم لوڈ منیجمنٹ بھی ختم ہوجائے گی, ایل این جی کی عدم دستیابی کی بدولت 5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہورہی۔