گزشتہ سال بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں حیران کن اضافہ ہوا ہے، اقوام متحدہ رپورٹ

86

نیویارک۔22جون (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے اور انہیں اغوا کرنے کے واقعات میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نےا پنی ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کوروناوائرس کی وبا سے متاثرہ گزشتہ سال میں جنسی زیادتیوں میں 90 فیصد جبکہ اسی نوعيت کے دیگر جرائم میں 70 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔

مجموعی طور پر19ہزار سے زائد ایسے واقعات رجسٹر کیے گئے جبکہ 8 ہزار سے زائد واقعات میں یا تو بچوں کو قتل کر دیا گیا یا پھر انہیں جان لیوا حد تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے سرفہرست ممالک افغانستان، شام، یمن اور صومالیہ ہیں۔