اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 977.470 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 5.74 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 924.371 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل …
گزشتہ مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74 فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد ۔ 10ستمبر (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 5.74 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 977.470 ملین ڈالرکا زرمبادلہ کمایا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 5.74 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 924.371 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اس عرصہ فضائی ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں 7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔









