گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 963 کیس، 60 اموات رپورٹ، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں، سندھ دوسرے نمبر پر رہا، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 324 ہو گئی، این سی او سی

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔اسی طرح سے تشویشناک حالت میں کورونا کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب کے شہروں جن میں لاہور،ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں میں ریکارڈ کی گئی اس کے بعد خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں تشویشناک حالت والے مریضوں کی زیاددہ تعداد ریکارڈ کی …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں۔اسی طرح سے تشویشناک حالت میں کورونا کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب کے شہروں جن میں لاہور،ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں میں ریکارڈ کی گئی اس کے بعد خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں تشویشناک حالت والے مریضوں کی زیاددہ تعداد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات میں سے 39 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔بدھ کے روز این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی اسکے بعد دوسرے نمبر پر زیادہ اموات سندھ میں ہوئی۔اسی طرح سے تشویشناک حالت میں کورونا کے مریضوں کی زیادہ تعداد پنجاب کے شہروں جن میں لاہور،ملتان اور راولپنڈی شامل ہیں میں ریکارڈ کی گئی اس کے بعد خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں تشویشناک حالت والے مریضوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی اموات میں سے 39 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی ہوئیں۔ این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 963 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 60 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 57 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کورونا کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 63 فیصد،اسلام آباد میں 49 فیصد،پشاور میں 41 فیصد اور لاہور میں 36 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر اسلام آباد میں 61 فیصد،ملتان میں 47 فیصد،پشاور میں 46 فیصد،اور ایبٹ آباد میں 37 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 38 ہزار 92 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 242, پنجاب میں 15 ہزار 691, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 51, اسلام آباد میں 5 ہزار 719, بلوچستان میں 604,گلگت بلتستان میں 450, آزاد کشمیر میں 406 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 271 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص بیڈز پر 348 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 324 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 26 ہزار 142 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 7 ہزار 427, بلوچستان میں 17 ہزار 540, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 761، اسلام آباد میں 33 ہزار 420, خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 506، پنجاب میں 1 لاکھ 24 ہزار 804 اور سندھ میں 1 لاکھ 87 ہزار 684 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 547 ہے جن میں سے سندھ میں 3 ہزار 81 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 3 ہزار 242 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 429 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 345 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 170 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 98 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 182 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 58 لاکھ 65 ہزار 944 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 613 ہسپتالوں میں 3 ہزار 30 مریض زیر علاج ہیں۔