اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 954 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 48 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 41 افراد ہسپتالوں میں اور …
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2954 کیس، 48 اموات رپورٹ، 39165افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، ایکٹو کیسز 40379 ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر
مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 954 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 48 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 41 افراد ہسپتالوں میں اور 7 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 39 ہزار 165 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 837, پنجاب میں 15 ہزار 678, خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 392, اسلام آباد میں 6 ہزار 804, بلوچستان میں 602,گلگت بلتستان میں 313, آزاد کشمیر میں 539 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 760 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 834 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 281 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203, بلوچستان میں 16 ہزار 846, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555, خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، پنجاب میں 1 لاکھ 15 ہزار 138 اور سندھ میں 1 لاکھ 64 ہزار 651 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 744 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 845 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 13 مریض ہسپتالوں اور 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 879 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 4 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 330 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 285 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 163 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 95 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 147 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 52 لاکھ 56 ہزار 120 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 765 ہسپتالوں میں 2 ہزار 234 مریض زیر علاج ہیں








