گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2 ہزار 756 ٹیسٹ مثبت، 34 افراد جاں بحق، 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے ، این سی او سی

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 756 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 34 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 26 افراد ہسپتالوں میں …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی وباکے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 756 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 34 افراد اس وائرس سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 26 افراد ہسپتالوں میں اور 8 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 36 ہزار 929 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 439, پنجاب میں 12 ہزار 607, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 99, اسلام آباد میں 5 ہزار 550, بلوچستان میں 854,گلگت بلتستان میں 306, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 74 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہو چکی ہے۔گلگت بلتستان،آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کوروناکووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 803 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 267 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 348 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 76 ہزار 929 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 6 ہزار 123, بلوچستان میں 16 ہزار 810, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542، اسلام آباد میں 27 ہزار 18, خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 599، پنجاب میں 1 لاکھ 14 ہزار 508 اور سندھ میں 1 لاکھ 63 ہزار 329 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 696 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 829 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 مریض ہسپتالوں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 2 ہزار 861 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 6 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 327 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 279 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،بلوچستان میں 161 اموات، گلگت بلتستان میں 95 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 144 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 52 لاکھ 16 ہزار 955 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 763 ہسپتالوں میں 2 ہزار 155 مریض زیر علاج ہیں۔