گلوبل پاورلفٹنگ اور باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، تین طلائی تمغے حاصل کر لئے

کولمبو۔12فروری (اے پی پی):دبئی میں منعقدہ گلوبل پاورلفٹنگ اور باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد باڈی بلڈرز اور پاور لفٹرز نے شرکت کی۔کراچی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ عرفان اللہ نے 55 سالہ ایج کیٹیگری میں عمدہ پرفارمنس …

گلوبل پاورلفٹنگ اور باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی، تین طلائی تمغے حاصل کر لئے

مزید خبریں

کولمبو۔12فروری (اے پی پی):دبئی میں منعقدہ گلوبل پاورلفٹنگ اور باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین طلائی تمغے اپنے نام کر لیے۔ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا بھر سے دو سو سے زائد باڈی بلڈرز اور پاور لفٹرز نے شرکت کی۔کراچی سے تعلق رکھنے والے 52 سالہ عرفان اللہ نے 55 سالہ ایج کیٹیگری میں عمدہ پرفارمنس دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

لاہور کے گل قادری نے ماسٹرز کیٹیگری میں میدان مارا اور طلائی تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ مینز فزیک کیٹیگری میں طلحہ نے شاندار فزیک کے باعث گولڈ میڈل اپنے سینے پر سجایا۔کلاسک فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے فیضان نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سلور میڈل حاصل کیا اور قومی پرچم بلند کیا۔

مقابلوں کی نگرانی سابق عالمی باڈی بلڈنگ چیمپئن رمیض ابراہیم نے کی جنہوں نے ہیڈ جج کے فرائض انجام دیئے۔ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی کو شائقین کھیل کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور اسے عالمی سطح پر پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں