گلگت ، حکومت اور مذہبی قیادت میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم کردیا گیا

گلگت۔ 03 مارچ (اے پی پی):مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں حکومت اور مذہبی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد دو دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر)محمد یار نے کابینہ اراکین ساجد علی بیگ، سید عادل شاہ، حافظ شرافت الدین اور دیگر کے ہمراہ نمازِ فجر کے بعد مرکزی امامیہ مسجد گلگت کا دورہ کیا۔ انہوں …

گلگت۔ 03 مارچ (اے پی پی):مرکزی امامیہ مسجد گلگت میں حکومت اور مذہبی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد دو دن سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر)محمد یار نے کابینہ اراکین ساجد علی بیگ، سید عادل شاہ، حافظ شرافت الدین اور دیگر کے ہمراہ نمازِ فجر کے بعد مرکزی امامیہ مسجد گلگت کا دورہ کیا۔

انہوں نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر آغا راحت الحسینی اور مرکزی انجمن کے دیگر عہدیداران سے ملاقات ہوئی جس میں حالیہ واقعات، جانی نقصان اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ معاملات کو خوش اسلوبی اور پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔

مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے مطابق مذاکرات کے نتیجے میں ایک جوڈیشل کمیشن قائم کرنے، زخمیوں کے سرکاری سطح پر علاج معالجے کی فراہمی اور جانی نقصان پر دیت کے مطالبات تسلیم کیے گئے۔ ان پیش رفتوں کے بعد احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔فریقین نے آئندہ بھی رابطے میں رہنے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں