اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان میں پولنگ صبح 8بجے شروع ہوگئی اور شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ 24میں سے 23 نشستوں پر مذکورہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے7 لاکھ 45 ہزار تین 362 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم …
گلگت بلتستان الیکشن پولنگ صبح 8بجے شروع ہوگئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان میں پولنگ صبح 8بجے شروع ہوگئی اور شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ 24میں سے 23 نشستوں پر مذکورہ انتخابات میں گلگت بلتستان کے7 لاکھ 45 ہزار تین 362 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔حالیہ دنوں میں ہونے والے سروے رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کو دیگر جماعتوں پر سبقت حا صل ہے۔گلگت بلتستان کے10 اضلاع میں پر ایک ہزار 161پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 418 پولنگ اسٹیشنز کوانتہائی حساس جب کہ318کو حساس قراردیا گیا ہے۔ جی بی اے تھری میں تحریک انصاف کے امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کرجانے کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوگا۔ ان میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ5 ہزار 268 اور خواتین ووٹرز کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار 94 ہے۔الیکشن کیلئے سکیورٹی کے بھی بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں ، 10 اضلاع میں 13 ہزار481 اہلکارتعینات۔ ووٹرز اور پولنگ عملے کے لئے فیس ماسک اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ۔







