اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کر چکے ہیں، گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں، پی ڈی ایم تقسیم کا شکار ہے، مسلم لیگ (ن) کے بیانیہ سے پاکستان پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی۔منگل کو …
گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام ہم پر اعتماد کرتے ہیں، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کا بیانیہ مسترد کر چکے ہیں، گلگت بلتستان انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی ٹی آئی پر اعتماد کرتے ہیں، پی ڈی ایم تقسیم کا شکار ہے، مسلم لیگ (ن) کے بیانیہ سے پاکستان پیپلز پارٹی اتفاق نہیں کرتی۔منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ پاکستان مخالف ہے اور ان کے بیانیہ کا مقصد قومی اداروں کو متنازعہ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن قیادت نے کرپشن کی اور جب ان کے خلاف کیسز چلے تو ان کو عوام یاد آ گئی، اپوزیشن جماعتیں عوام کے حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہی بلکہ یہ اپنی کرپشن بچانے کی جدوجہد کر رہی ہیں، اپوزیشن کی کوشش ہے کہ ان کو این آر او مل جائے جو کہ مل نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر پوری طرح سے عملدرآمد کرتے ہوئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے کورونا وباءکی دوسری لہر کے پیش نظر رشکئی اور دیگر جگہوں پر انتخابی جلسے منسوخ کئے، تمام سیاسی جماعتوں کو وبائی مرض کی صورتحال کے دوران عوامی اجتماعات سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام نے پی ڈی ایم کے پاکستان مخالف بیانیہ کو بری طرح ناکام بنا دیا، مریم نواز اس حلقے میں بھی ووٹ مانگ رہی تھی جہاں ان کا امیدوار بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب کراچی میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال تھی اور کراچی ڈوبا ہوا تھا تب بلاول لاہور میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے تھے اور آج بھی وہ گندم بحران سے متعلق سوالوں سے بچنے کے لئے یہ گلگت بلتستان گئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں زرتاج گل نے کہا کہ کوئی بھی ٹیم پی ایس ایل جیتے وہ پاکستان کی جیت ہے، کورونا وباءمیں پی ایس ایل کا انعقاد ہو رہا ہے جو بڑی بات ہے۔







