اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم صحت کارڈ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے تمام مستقل شہری مفت علاج کی سہولیات سے مستفید …
گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال
اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں وزیراعظم صحت کارڈ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کے تمام مستقل شہری مفت علاج کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیر صحت اور صوبائی وزیر اطلاعات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں جاری صحت کے منصوبوں کو درپیش چیلنجز اور صحت کی سہولیات کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مصطفی کمال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہیلتھ کارڈ کے پینل پر موجود ہسپتالوں کی سروسز کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ہیلتھ کارڈ کے پینل پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے جلد گلگت کا دورہ کریں گے۔ مصطفی کمال نے مزید بتایا کہ وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان کو تین گاڑیاں بھی فراہم کی گئی ہیں تاکہ صحت کے شعبے میں خدمات کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ملاقات کے اختتام پر گلگت بلتستان کے وزیر صحت اور وزیر اطلاعات نے وزیراعظم صحت کارڈ کے تحت فراہم کی جانے والی سہولیات پر وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کا شکریہ ادا کیا۔








