گلگت بلتستان میں جوش و خروش سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان بڑے مارجن سے جیتیں گے، زلفی بخاری

وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت جلد ٹیکسلا اور پشاور میں لیبرکالونیوں کا افتتاح کریں گے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
وزیر اعظم عمران خان نیا پاکستان ہاسنگ پروگرام کے تحت جلد ٹیکسلا اور پشاور میں لیبرکالونیوں کا افتتاح کریں گے، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جوش و خروش سے معلوم ہوتا ہے کہ عمران خان بڑے مارجن سے جیتیں گے۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے بدھ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت مختلف سروے اور گلگت بلتستان میں عوام کے جوش و خروش سے معلوم ہوتا ہے کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور وہ گلگت بلتستان الیکشن بڑے مارجن سے جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے لئے فخر کا باعث بنے گی۔ سیّد ذوالفقار بخاری وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر الیکشن مہم کے سلسلہ میں گلگت بلتستان میں موجود ہیں۔