گلگت بلتستان کے انتخابات میں 7 لاکھ 45 ہزار 362 ووٹرزاپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

گلگت۔14نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کی کل تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 362 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 405365 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 339997 ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حلقہ جی بی 1 میں ووٹرز کی کل تعداد 35992 ، حلقہ 2 میں 41108, حلقہ 3 میں 41360 ہے۔ حلقہ …

گلگت۔14نومبر (اے پی پی):گلگت بلتستان کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے اہل شہریوں کی کل تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 362 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 405365 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 339997 ہے۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حلقہ جی بی 1 میں ووٹرز کی کل تعداد 35992 ، حلقہ 2 میں 41108, حلقہ 3 میں 41360 ہے۔ حلقہ جی بی 4 میں ووٹرز کی تعداد 23171 ، حلقہ 5 میں 14001، حلقہ 6 میں 43603 ہے۔ حلقہ جی بی 7 میں ووٹرز کی تعداد 17127، حلقہ 8 میں 39365, حلقہ 9 میں 25562، حلقہ 10 میں 26839 ہے۔ حلقہ جی بی 11 میں ووٹرز کی تعداد 26869، حلقہ 12 میں 36183، حلقہ 13 میں 33378, حلقہ 14 میں 29023 ہے۔ حلقہ 15 میں ووٹرز کی کل تعداد 35185، حلقہ 16 میں 35404، حلقہ 17 میں 29955، حلقہ 18 میں 18907، حلقہ 19 میں 37808, حلقہ 20 میں 42533، حلقہ 21 میں 34973، حلقہ 22 میں 29104، حلقہ 23 میں 27522، جبکہ حلقہ 24 میں ووٹروں کی کل تعداد 20187 ہے۔