گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے رائے دہی کاجمہوری حق استعمال کررہے ہیں، ان کاجذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں،سینیٹرشبلی فراز کا ٹویٹ

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے رائے دہی کاجمہوری حق استعمال کررہے ہیں، ان کاجذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہےکہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر …

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عوام اپنے روشن مستقبل کیلئے رائے دہی کاجمہوری حق استعمال کررہے ہیں، ان کاجذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہےکہ وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک دہائی سے ان پر مسلط نا اہل ٹولہ مسترد کر دیں گے کیونکہ اس ٹولے کی ترجیح کبھی عوام کی بھلائی نہیں رہی۔