گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کر دیا،معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کا ٹویٹ

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مریم نواز اور مفرور نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا،عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کر دیا۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایک سینئر (ن)لیگی لیڈر ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے عملی سیاست سے …

اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مریم نواز اور مفرور نواز شریف کا ملک دشمن بیانیہ دفن کر دیا،عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اپنا اعتماد واضح کر دیا۔پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ لاہور کے ایک سینئر (ن)لیگی لیڈر ملک دشمن بیانیے کی وجہ سے عملی سیاست سے علیحدہ ہو گئے، افسوس حسد، نفرت و بغض میں بھری مریم ان حقائق سے بھی سبق نہیں سیکھے گی۔ انہوں نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد نے پی پی پی کی تباہی کر دی اور اپنی کرپشن کے فارمولے پر چلتے ہوئے پارٹی کو 10فیصد پر لے آئے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی آپ کو پوری 10فیصد سیٹیں دی ہیں،جو بویا تھا وہ کاٹنا پڑ رہا ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ پاپڑ والے کے اکائونٹ سے اربوں کی منی لانڈرنگ آپ کریں اور ووٹ بھی آپ کو پڑیں۔