گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آئینی امور جلد طے کر لیے جائیں گے،علی امین خان گنڈاپور

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آئینی امور جلد طے کر لیے جائیں گے، حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت ، سیاحت اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کے …

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے، گلگت بلتستان کے عوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آئینی امور جلد طے کر لیے جائیں گے، حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت ، سیاحت اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گلگت بلتستان کونسل کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی پر یقین رکھتی ہے۔ گلگت بلتستان کیعوام کو با اختیار بنانے کے حوالے سے آئینی امور جلد طے کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان میں تعلیم و صحت ، سیاحت اور معدنیات کے شعبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، غیرملکی سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں کثیر سرمایہ کاری متوقع ہے۔ گلگت بلتستان کونسل کی زیر نگرانی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامت اٹھائے جائیں گے۔

مزید خبریں