گلگت۔ 06 جنوری (اے پی پی):گلگت رینج میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس گلگت کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس ہنزہ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ میچ کے اختتام پر منعقدہ پروقار تقریب میں ڈی آئی جی گلگت ریجن راجہ مرزا حسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین نے ونر ٹیم کے کپتان …
گلگت پولیس کی کرکٹ ٹیم نے ہنزہ پولیس کی ٹیم کو فائنل میں ہراکر ٹرافی اپنے نام کر لی

مزید خبریں
گلگت۔ 06 جنوری (اے پی پی):گلگت رینج میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ڈسٹرکٹ پولیس گلگت کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس ہنزہ کی ٹیم کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔
میچ کے اختتام پر منعقدہ پروقار تقریب میں ڈی آئی جی گلگت ریجن راجہ مرزا حسن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گلگت اسحاق حسین نے ونر ٹیم کے کپتان عطااللہ کو ٹرافی پیش کی اور کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت ریجن اور ڈی پی او گلگت نے کہا کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں پولیس فورس کے جوانوں میں ٹیم ورک، نظم و ضبط اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جو کہ آئندہ بھی جاری رہیں گی ۔








