اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے گلیشیئرز کے تحفظ کو آبی مستقبل کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلیشیئرز زندگی کا بنیادی سہارا ہیں ، پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز، دریائے سندھ میں پانی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ہفتہ کو برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ گلیشیئرز کا زراعت، توانائی اور پانی کی فراہمی …
گلیشیئرز کا زراعت، توانائی اور پانی کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے،برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے گلیشیئرز کے تحفظ کو آبی مستقبل کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلیشیئرز زندگی کا بنیادی سہارا ہیں ، پاکستان میں 13 ہزار سے زائد گلیشیئرز، دریائے سندھ میں پانی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ہفتہ کو برفانی گلیشیئرز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ گلیشیئرز کا زراعت، توانائی اور پانی کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے گلیشیئرز کے پگھلاؤ میں تیزی آئی ہے۔
برفانی جھیلوں کے پھٹنے اور سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ۔ صدر مملکت نے 2025 کے موسمی واقعات کو خطرے کی گھنٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقوں کو موسمی تبدیلیوں کے خطرات کا سامنا ہے، موسمیاتی نگرانی اور انتباہی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ نیشنل کلائمیٹ پالیسی اور ایڈاپٹیشن پلان پر عمل جاری ہے، صدر مملکت نے پہاڑی ممالک کے درمیان تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ گلیشیئرز کا تحفظ پانی کے حوالے سے مستقبل کے لیے ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ آج کے فیصلے آنے والی نسلوں کا مستقبل طے کریں گے۔








