گوادر بندر گاہ پر فری اکنامک زون کا قیام نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا،سردار مسعود خان

کوئٹہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ پر فری اکنامک زون کے قیام سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا، پاک۔چین اقتصادی راہداری سے خطہ کے طول و عرض میں معاشی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد …

کوئٹہ ۔ 31 جنوری (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ گوادر بندر گاہ پر فری اکنامک زون کے قیام سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کی معاشی ترقی کا سنگ میل ثابت ہو گا، پاک۔چین اقتصادی راہداری سے خطہ کے طول و عرض میں معاشی انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں کوئٹہ میں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے گورنر ہاوس بلوچستان میں ملاقات کے دوران کیا۔ دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان میں جاری ترقیاتی سر گرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر کا گوادر کے ساتھ زمینی رابطہ ممکن ہو جائے گا اور اس سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں انقلاب آئے گا۔ صدر آزاد کشمیر نے بلوچستان کی کاروباری برادری کو آزاد کشمیر کی ابھرتی ہوئی معیشت میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی دعوت دی۔