اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مقامی کمیونٹی کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنائیں گے۔منگل کے روز وفاقی وزیر گوادر پہنچ گئے،دورے کا مقصد گوادر بندرگاہ کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔ وفاقی وزیر کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ وہ …
گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مقامی کمیونٹی کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنائیں گے، وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ گوادر کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،مقامی کمیونٹی کو ترقیاتی منصوبوں کا حصہ بنائیں گے۔منگل کے روز وفاقی وزیر گوادر پہنچ گئے،دورے کا مقصد گوادر بندرگاہ کی استعداد کار میں اضافے کے اقدامات کا جائزہ لینا ہے۔
وفاقی وزیر کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین بندرگاہ کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے۔ وہ تاجر برادری اور مقامی ماہی گیروں سے ملاقاتیں بھی کریں۔وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنانے کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے،مقامی طلباء کو وزارت کے ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے وظائف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔








