اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چین پاکستان اقتصاد ی راہدری کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی کاکام جاری و ساری ہے، سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے …
گوادر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ’اے 380‘کے اترنے کی سہولت موجود ہو گی، منصوبے کی تکمیل سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) چین پاکستان اقتصاد ی راہدری کے تحت گوادر میں تعمیر و ترقی کاکام جاری و ساری ہے، سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اورانفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کا م کا آغاز ہوجائے گا، اس منصوبے سے ہزاروں کی تعداد میں مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کے مطابق گوادار ایئر پورٹ کے ساتھ ساتھ گوادر ماسٹر سٹی پلان، ایسٹ بے ایکسپریس وے، گوادار ہستال کی اپ گریڈیشن اور آبنوشی منصوبوں پر بھی کام تیز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ منصوبوں کی تکمیل سے گوادر جدید شہروں کی صف میں شامل ہوجائے گا۔ ایئر پورٹ کی تعمیر کے لئے اراضی مختص کردی گئی ہے۔








