گوجرانوالہ،تھانہ صدر کامونکی پولیس نے 26 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرار کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

تھانہ صدر کامونکی پولیس نے 26 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو پولیس حراست سے فرار کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

گوجرانوالہ۔ 20 جولائی (اے پی پی):تھانہ صدر کامونکی پولیس نے 26 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو پولیس حراست سے فرار کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ کے مطابق تھانہ صدر کامونکی پولیس نے مقابلہ میں 26 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزم عادل کو پولیس حراست سے فرار ہونے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ملزم عادل جسمانی ریمانڈ پر تھا اور پولیس اسے ہمراہی ملزم کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے 4 نامعلوم مسلح ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر کے اسے چھڑوانے کی کوشش کی ،فائرنگ کا تبادلہ رکنے پر اپنی ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ملزم عادل کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مزید خبریں