گوجرانوالہ،گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز کے زیرِ اہتمام شاندار سپورٹس گالا کا انعقاد

گوجرانوالہ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار سپورٹس گالا کی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈار،معروف سماجی شخصیت خواجہ شجاع اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین اور ڈپٹی پی آر او ٹو سی پی او محمد بلاول،دانش عقیل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپورٹس نہ صرف طلبہ کی جسمانی صحت کے لیے …

گوجرانوالہ۔ 01 اکتوبر (اے پی پی):گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ سکولز کے زیرِ اہتمام منعقدہ شاندار سپورٹس گالا کی تقریب سے ممبر صوبائی اسمبلی عمر فاروق ڈار،معروف سماجی شخصیت خواجہ شجاع اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین اور ڈپٹی پی آر او ٹو سی پی او محمد بلاول،دانش عقیل سمیت دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سپورٹس نہ صرف طلبہ کی جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ان کے کردار سازی، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو بھی فروغ دیتی ہے۔

انہوں نے گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام طلبہ میں اعتماد اور مثبت سوچ پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹس سے بچوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا ہوتی ہے ۔تقریب میں طلبہ نے مختلف کھیلوں اور رنگا رنگ سرگرمیوں میں بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا، جبکہ شائقین نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

 

مزید خبریں