گورنرخیبرپختونخوا فیصل کنڈی کی ترلئی کلاں امام بارگاہ خود کش حملے کی شدید مذمت

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے علاقے ترلئی کلاں میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنرخیبرپختونخوا نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ اورسفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی …

پشاور۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد کے علاقے ترلئی کلاں میں امام بارگاہ پر ہونے والے خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں گورنرخیبرپختونخوا نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بزدلانہ اورسفاکانہ کارروائی بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں خوف و ہراس پھیلانا اورامن واستحکام کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن قوتیں اس طرح کی مذموم کارروائیوں کے ذریعے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ۔ فیصل کریم کنڈی نے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ۔ گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سکیورٹی فورسزمتحد ہو کرملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔