گورنرخیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی کا اقلیتوں کے قومی دن کےموقع پر پیغام

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو سراہا ہے۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2009 میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی …

پشاور۔ 11 اگست (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار کو سراہا ہے۔اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 2009 میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کی تاریخی تقریر کو اجاگر کرنے کے لیے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا ہے۔

قائداعظم نے اس خطاب میں اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق دینے کی واضح ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست اور ہر حکومت کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ شہریوں پر بھی لازم ہے کہ وہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا احترام کریں،

انہوں نے قائداعظم کے اسمبلی سے خطاب اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں تاریخی دستاویزات اقلیتوں کو برابر کا شہری تسلیم کرتی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی اپنے قیام سے آج تک اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے اور آئندہ بھی اس جدوجہد کو جاری رکھے گی۔