گورنرسندھ نے فضل الرحمان سے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا

کراچی ۔ 2 جون (اے پی پی) گورنر ہاﺅس میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر نے فضل الرحمان سے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دےئے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا …

کراچی ۔ 2 جون (اے پی پی) گورنر ہاﺅس میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں گورنر سندھ محمد زبیر نے فضل الرحمان سے سندھ کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ محمد رضوان میمن نے انجام دےئے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دررانی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، میئر کراچی وسیم اختر ، صوبائی وزراءنثار کھوڑو، ناصر حسین شاہ ، سعید غنی ، شمیم ممتاز، سینیٹرسلیم ضیائ، ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل محمد سعید ، صوبائی محتسب اسد اشرف ملک، صوبائی سیکریٹریز ، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور عمائدین شہر نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد فضل الرحمان نے تقریب کے شرکاءسے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔