گورنرفیصل کریم کنڈی کا جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کے منصوبہ جاتی مقام کا دورہ ،تعمیراتی سرگرمیوں اور تکنیکی پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ

جہلم ۔9فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کے منصوبہ جاتی مقام کا دورہ کیا جہاں انہیں منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور تکنیکی پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کنٹریکٹر کمپنی میسز رمضان اینڈ سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد مشوری اور پراجیکٹ منیجر علی حسن مشوری نے گورنر کو منصوبے …

جہلم ۔9فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جلالپور اریگیشن پراجیکٹ کے منصوبہ جاتی مقام کا دورہ کیا جہاں انہیں منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی سرگرمیوں اور تکنیکی پہلوئوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر کنٹریکٹر کمپنی میسز رمضان اینڈ سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد مشوری اور پراجیکٹ منیجر علی حسن مشوری نے گورنر کو منصوبے کے مختلف مراحل، اہداف اور تکمیل کے شیڈول سے آگاہ کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کو بتایا گیا کہ جلالپور اریگیشن پراجیکٹ میں جلالپور کینال اور اس کے نظام کی تعمیر شامل ہے، یہ منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی ) کے مالی تعاون سے مکمل کیا جا رہا ہے ،منصوبے کی منظوری 7 فروری 2018 کو ای سی این ای سی نے دی تھی جس کی مجموعی لاگت 32.7 ارب روپے ہے، اس میں سے 26.5ارب روپے کا آؤٹ پٹ محکمہ آبپاشی کے تحت تعمیراتی کاموں کے لیے جبکہ 3.9 ارب روپے کے آؤٹ پٹس 2 اور 3 محکمہ زراعت کے تحت ہیں۔

پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ 76 ہزار ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا جائے گا۔ نہر نان پرینیل ہے جو اپریل سے اکتوبر تک فعال رہے گی جبکہ اس کی ڈیزائن ڈسچارج 1368 کیوسک رکھی گئی ہے۔ کمانڈ ایریا ایک لاکھ 74 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے۔منصوبے میں 115.75 کلومیٹر طویل مرکزی نہر، 23 ڈسٹری بیوٹریز اور 7 مائنرز شامل ہیں جن کی مجموعی لمبائی 218.94 کلومیٹر ہے۔ مرکزی نہر کا 26.06 کلومیٹر حصہ لائنڈ ہوگا۔ اس کے علاوہ 16 فلڈ کیریئر چینلز تعمیر کیے جا رہے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 278 کلومیٹر ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے منصوبے کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اینڈ سنز پاکستان کی ایک بہترین معیاری اور ماضی کے منصوبہ جات کے حوالہ سے نیک نامی کی حامل کمپنی ہے جسکی کارکردگی مثالی رہی ہے اور اسکے منصوبہ جات کی کامیابی کسی سے پوشیدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جلالپور اریگیشن پراجیکٹ ضلع جہلم میں زرعی ترقی، پانی کی بہتر تقسیم اور کسانوں کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبہ کا وزٹ میری دیرینہ خواہش تھی اور کام کی تیزی انتہائی خوش آئند ہے۔