لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کسی قوم یا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،کوئی قوم یا ملک اسوقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کئے جائیں،کے پی کے طرزپر پنجاب میں بھی بہت جلد اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کردئیے جائیں گے،جمہوری عمل کے تسلسل میں ووٹرز کا …
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرورکا’’قومی ووٹرز ڈے‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔7 دسمبر(اے پی پی )گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کسی قوم یا ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے،کوئی قوم یا ملک اسوقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ کئے جائیں،کے پی کے طرزپر پنجاب میں بھی بہت جلد اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو منتقل کردئیے جائیں گے،جمہوری عمل کے تسلسل میں ووٹرز کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے،جمہوری اقداراورجمہوری اصولوں کی پاسداری پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، الیکشن کمیشن نے حالیہ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے پولنگ اسٹیشنوں کو گوگل سسٹم سے منسلک کیا جو قابل تحسین ہے ٗ مستقبل میں انتخابات کے دوران جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے انتخابی عمل میں مزید جدت لائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزیہاں گورنرہاؤس میں الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ’’قومی ووٹرز ڈے‘‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ممبر الیکشن کمیشن جسٹس (ر)الطاف ابراہیم قریشی،صوبائی الیکشن کمشنرپنجاب سعید گل،جسٹس(ر) ناصرہ جاوید اقبال سمیت این جی اوز اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔








