کوئٹہ۔ 19 جون ( اے پی پی )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے حکمت عملی، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرائ، ٹڈی دل حملہ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں …
گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 19 جون ( اے پی پی )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی سے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی مجموعی صورتحال، کورونا وباءسے نمٹنے کیلئے حکمت عملی، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا اجرائ، ٹڈی دل حملہ کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات، صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر ٹو وزیر اعظم پاکستان احمد خان نیازی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گورنربلوچستان نے کہا کہ سردست دونوں وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اپنی تمام تر بھرپور توجہ عوام کو جان لیوا کوروناوائرس سے بچانے اور ریلیف پہنچانے پر مرکوز رکھی ہے اور حالات کا تقاضا بھی یہی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو درپیش فوری نوعیت کے مسائل ومشکلات کا پائیدار حل فراہم کرنے میں متحرک کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر شہباز گل اور احمد خان نیازی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور وہ خصوصی طور پر بلوچستان کا دورہ کررہے تاکہ بلوچستان کے مساہل کا جائزہ لے اور انکے حل کیلئے کاوشوں کو تیز کیا جاسکے۔گورنر بلوچستان اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے وفاق اور صوبے کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر اسپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی بلوچستان ملک عادل خان بازئی اور ترجمان پی ٹی آئی بلوچستان سردار آصف ترین بھی موجود تھے۔








