کوئٹہ۔ 21 مارچ (اے پی پی):گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے عید کی نماز گورنر ہاوس میں ادا کی جبکہ چیف جسٹس بلو چستان ہا ئیکورٹ جسٹس محمد کامران ملا خیل اور آئی جی بلو چستان محمد طاہر نے بھی نماز عید گورنر ہاوس میں ادا کی ۔ و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز خان بگٹی نے نمازعید اپنے آبائی علا قے بیکڑ میں ادا کی ، …
گورنر بلو چستان نے نمازعید گورنر ہاوس میں ادا کی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 مارچ (اے پی پی):گورنر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے عید کی نماز گورنر ہاوس میں ادا کی جبکہ چیف جسٹس بلو چستان ہا ئیکورٹ جسٹس محمد کامران ملا خیل اور آئی جی بلو چستان محمد طاہر نے بھی نماز عید گورنر ہاوس میں ادا کی ۔ و زیر اعلی بلو چستان میر سرفراز خان بگٹی نے نمازعید اپنے آبائی علا قے بیکڑ میں ادا کی ، صو بائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے اپنے اپنے علا قوں میں نماز عید ادا کی ۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد گور نر بلو چستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے گورنر ہاوس کو ئٹہ میں شہر یوں سے عید ملی ۔ اس موقع پر گورنر ہاوس کے دروازے عام شہر یوں کے لئے کھلے رہے۔








