اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے ملاقات کی اور صوبے میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فٹبال …
گورنر خیبرپختونخوا سےپاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی ملاقات،صوبے میں فٹبال کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی اور سابق نیشنل فٹبالر شاہد خان شینواری نے ملاقات کی اور صوبے میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
فٹبال فیڈریشن کے صدر نے گورنر کو بتایا کہ بونیر ، باجوڑ ، سوات اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے متاثرہ فٹبال گراؤنڈز کی بحالی کے لئے فیفا سے منظوری مل چکی ہے جلد ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے گورنر کو یادگاری فٹبال بھی پیش کی اور 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔








