گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے ضلعی سیکرٹری کوارڈی نیشن حاجی جہانزیب نے ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سےپاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے ضلعی سیکرٹری کوارڈی نیشن کی ملاقات،پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی پشاور کے ضلعی سیکرٹری کوارڈی نیشن حاجی جہانزیب نے ملاقات کی،جس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق گورنر خیبرپختونخوانے کہا کہ سینئر کارکن اور عہدیدار پارٹی کا سرمایہ ہیں انہیں نوجوان ورکرز کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیموں کی فعالیت سے پارٹی انتخابات میں بہترین نتائج حاصل کرتی ہے اس لئے آنے والے انتخابات سے پہلے ہی تنظیمیں متحرک ہوں۔








