پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر احمد حسین خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے کہا کہ کڑی خیسور نادرا دفتر میں بجلی اور جنریٹر کا مسئلہ حل کر کے جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ علاقہ میں حبیب بنک اور …
گورنر خیبرپختونخوا سےڈی آئی خان کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 16 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈیرہ اسماعیل خان کی معروف سماجی شخصیت ماسٹر احمد حسین خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ گورنر ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق گورنر نے کہا کہ کڑی خیسور نادرا دفتر میں بجلی اور جنریٹر کا مسئلہ حل کر کے جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا۔گورنر نے کہا کہ علاقہ میں حبیب بنک اور یو بی ایل کی برانچ کے قیام کے حوالہ سے پیش رفت جاری ہے ۔
وفد نے گورنر سے کڑی خیسور وانڈا دھوڑ سے پہاڑی گاؤں اڈھوال تک سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر گورنر نے متعلقہ حکام کو اس مسئلہ کے حل کے لیئے اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں ۔ گورنر نے متعلقہ حکام کوپیسکو سے متعلق مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔








