گورنر خیبرپختونخوا سے سید صمصام علی بخاری کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

گورنر خیبرپختونخوا سے سید صمصام علی بخاری کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

پشاور۔ 05 مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سابق وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور، ملکی سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنماؤں نے جمہوری استحکام، عوامی مسائل کے حل اور صوبوں کے درمیان بہتر روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں عالمی سطح پر قیام امن کے لیے پاکستان کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے وزیر اعظم محمد شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملکی حالات سیاسی جماعتوں کے کردار اور سیاسی قیادت کی زمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

گورنر نے کہا کہ قومی یکجہتی اور سیاسی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید صمصام علی بخاری نےخیبر پختو نخوا کے سافٹ امیج کے حوالے سے گورنر فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید خبریں