گورنر خیبرپختونخوا سے سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی میٹروپولیٹن پشاور کی قیادت میں وفد کی ملاقات،پارٹی کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی میٹروپولیٹن پشاور کے سینئر نائب صدر عثمان اورگزئی کی قیادت میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی،جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے کامیاب ورکرز کنونشنز اور دیگر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور۔ 13 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی میٹروپولیٹن پشاور کے سینئر نائب صدر عثمان اورگزئی کی قیادت میں 3 رکنی وفد نے ملاقات کی،جس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے کامیاب ورکرز کنونشنز اور دیگر تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر ہائوس پشاور کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری متحرک اور نوجوان قیادت ہیں جو نوجوان ورکرز کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد اور کارکنوں کی محنت سے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم پاکستان ہوں گے۔