گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان نے ملاقات کی، جس میں قانون کی حکمرانی، قومی سلامتی، جرائم کی روک تھام اور عوامی خدمت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا سے نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون محمد اعجاز خان کی ملاقات پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر محمد اعجاز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گورنر نے ملک میں قانون کی حکمرانی، قومی سلامتی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں ایف آئی اے کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور قومی مفادات کے تحفظ، قانون کے مؤثر نفاذ اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریوں بھرپور انداز میں انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد اعجاز خان اس سے قبل پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

مزید خبریں
پشاور۔ 14 جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز نئے تعینات ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون، محمد اعجاز خان سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔
گورنر ہاوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے پولیس سروس آف پاکستان کے سینئر افسر محمد اعجاز خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران گورنر نے ملک میں قانون کی حکمرانی، قومی سلامتی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں ایف آئی اے کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ خدمات کی تعریف کی۔ اس موقع پر محمد اعجاز خان نے گورنر کا شکریہ ادا کیا اور قومی مفادات کے تحفظ، قانون کے مؤثر نفاذ اور عوامی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریوں بھرپور انداز میں انجام دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔محمد اعجاز خان اس سے قبل پشاور کے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں








