گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی کے رہنما میاں راشد کی ملاقات، صوبے کی سیاست میں پارٹی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا
گورنر خیبرپختونخوا سے پی پی پی کے رہنما میاں راشد کی ملاقات، صوبے کی سیاست میں پارٹی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا
پشاور۔ 23 اپریل (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پیپلز پارٹی کے رہنما میاں راشد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور صوبے کی سیاست میں پارٹی کے کردار بارے تبادلہ خیال کیا ۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق وفد نے گورنر سے پارٹی کے تنظیمی معاملات ، سیاسی صورتحال اور صوبے کی سیاست میں پارٹی کے کردار اور مستقبل کی ضروریات بارے تبادلہ خیال کیا ۔وفد کی جانب سے متعدد عوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس پر گورنر نے اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔