گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپنجتن گروپ آف انڈسٹریز ملائیشیا کے چیئرمین چوہدری عثمان ناصر گجر اور سی ای او چوہدری عمر ناصر نے ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپنجتن گروپ آف انڈسٹریز ملائیشیا کے چیئرمین چوہدری عثمان ناصر گجر اور سی ای او چوہدری عمر ناصر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔12مئی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپنجتن گروپ آف انڈسٹریز ملائیشیا کے چیئرمین چوہدری عثمان ناصر گجر اور سی ای او چوہدری عمر ناصر نے ملاقات کی۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں انہوں نے گورنر کو پنجتن گروپ کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور عوامی ترقی کے منصوبوں میں حائل رکاوٹوں پر بھی گفتگو کی۔گورنر نےخیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کا اس حوالہ سے مستقبل انتہائی تابناک ہے۔ گورنر نے وفد کو اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








