گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے برٹش مسلم میئر کونسل کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ایم بی کی ملاقات

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے برٹش مسلم میئر کونسل کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ایم بی نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں برطانیہ کے اپر اور لوئر ہاؤسز میں پاکستانیوں کی موجودگی انکے متحرک …

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے برٹش مسلم میئر کونسل کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ایم بی نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں برطانیہ کے اپر اور لوئر ہاؤسز میں پاکستانیوں کی موجودگی انکے متحرک سیاسی کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کاز میں بھی اوورسیز کا کردار تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات ، سیلاب ،زلزلہ کے دوران بھی اوورسیز پاکستانیوں کا کردار قابل ستائش رہا ہے ۔چوہدری لیاقت علی ایم بی نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے گورنر کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی ۔