گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر کی ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نے ملاقات کی، جس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے قائم مقام وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر نےملاقات کی۔

ہفتہ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں گومل یونیورسٹی کی شدید مالی مشکلات ، پینشنرز اور تنخواہوں کے لئے فنڈز کی عدم موجودگی جیسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گومل یونیورسٹی ہمارے خطہ کا اثاثہ ہے، یونیورسٹی کے مسائل ، مشکلات انتہائی افسوسناک ہیں اور ہم سب کو مل کر اسکے حل کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مادر علمی میں اساتذہ اور اہلکاروں کے احترام اور مسائل کے حل کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔انہوں نےیونیورسٹی مسائل کے حل کے لئے قائم مقام وائس چانسلر کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔