صوبائی پارلیمانی لیڈر اکبر ایوب خان اور سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے ہری پور میں سٹی فیملی پارک کا افتتاح کیا، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ہری پور میں سٹی پارک کا افتتاح کر دیا گیا

مزید خبریں
ہری پور۔ 11 جولائی (اے پی پی):صوبائی پارلیمانی لیڈر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیف وہپ اکبر ایوب خان نے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سٹی فیملی پارک ہری پور کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں چیئرمین عظیم خان، ملک فیصل اقبال، شوکت جاوید، پاکستان تحریک انصاف ہری پور کے ضلعی صدر راجہ احتشام، ملک ادریس اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے عوام کو تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے پارک کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ شہریوں، بالخصوص بچوں اور خاندانوں کے لیے ایک بہترین تفریحی مقام ثابت ہوگا








